پاکستانی ڈرامے اپنے ملک کے بجائے بھارت میں زیادہ دیکھے جاتے ہیں، عائشہ خان

عائشہ خان

بھارتی اداکارہ و ماڈل عائشہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے اپنے ملک کے بجائے بھارت میں زیادہ دیکھے جاتے ہیں۔

حال ہی میں عائشہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے پاکستانی اداکاروں اور یہاں کے ڈراموں پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے اقرا عزیز کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ اگر انہیں ان کے ساتھ کسی طرح کے بھی کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گی۔

کراچی چھوڑنا پڑا تو مدینہ شفٹ ہوجاؤں گا، منیب بٹ

ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ نادیہ افگن کی بھی تعریفیں کیں اور برملا اظہار کیا کہ وہ پاکستانی ڈراموں میں کام کریں گی۔

اس سوال پر کہ وہ مسلمان ہیں اور پھر وہ پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کرنا چاہتی ہیں تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ان کے گھر آجائیں گے۔

اس پر عائشہ خان نے کہا کہ کوئی بات نہیں، عائشہ خان نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا مواد بہت اچھا ہے، ان کے ڈرامے اتنے اپنے ملک میں نہیں دیکھے جاتے، جتنے ان کے ڈرامے بھارت میں دیکھے جاتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں