کراچی چھوڑنا پڑا تو مدینہ شفٹ ہوجاؤں گا، منیب بٹ

منیب بٹ

معروف اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ اگر انہیں کبھی کراچی چھوڑ کر کسی اور شہر جانا پڑا تو وہ مدینہ شفٹ ہوجائیں گے۔

ایک تازہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مدینہ رہنے والوں کیلئے دنیا کا بہترین شہر ہے، انسان جیسے ہی مدینے میں قدم رکھتا ہے اس کا ذہن مثبت ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مدینے کا ماحول دنیا سے بہت الگ ہے، وہاں کے لوگ اچھے اخلاق والے ہیں اور وہ پوری زندگی مدینے میں گزار سکتے ہیں۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار کراچی شہر کو چھوڑنے کا سوچا لیکن کراچی کی رونقیں بہت کم شہروں میں مل سکتی ہیں اسی لئے ارادہ نہیں بن سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے رہنے والے کسی اور شہر میں زیادہ دن نہیں گزار سکتے، انہیں شہر کی رونق یاد آنے لگتی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں