چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کردی گئی۔

مقامی شہری نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے عام انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے نہ صرف الیکشن جیتا بلکہ الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صادق سنجرانی بیک وقت دو عہدے نہیں رکھ سکتے، وہ غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے۔

یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں