اسحاق ڈار کے وزیرِ خزانہ بننے پر کوئی اعتراض نہیں، پیپلز پارٹی کی وضاحت

اسحاق ڈار کے وزیرِ خزانہ بننے پر کوئی اعتراض نہیں، پیپلز پارٹی کی وضاحت

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز (پی پی پی پی) کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزارت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے اپنے ایک بیان میں وزارتیں دیے جانے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کابینہ کا حصہ نہیں ہیں، نامزد وزیراعظم شہباز شریف جس کو چاہیں کابینہ کا حصہ بنائیں۔

اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہونگے، لیگی رہنما عرفان صدیقی کی تصدیق

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے پر پیپلز پارٹی کو اعتراض نہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے اسحاق ڈار کی بات ماضی کی کارکردگی کے حوالے سے کی تھی۔

خیال رہے کہ اسحاق ڈار 1998، 2008، 2013 اور 2022 میں وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔ یہ پانچویں مرتبہ ہوگا کہ اسحاق ڈار عہدے پر براجمان ہونگے۔


متعلقہ خبریں