شہباز شریف کا ثوبیہ شاہد سے بدتمیزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم


اسلام آباد: نامزد وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد کے ساتھ ہونے والے بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارٹی کی رکن ثوبیہ شاہد سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور اراکین اسمبلی کی جانب سے خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا۔

شہباز شریف نے خاتون رکن اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کا ازالہ کیا جائے گا۔

ثوبیہ شاہد کی شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ نامزد وزیر اعظم نے ثوبیہ شاہد کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوئے انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا

شہباز شریف نے کہا کہ آپ قوم کی بہادر بیٹی ہیں اور ہمیں آپ کی بہادری پر فخر ہے۔ پوری قوم اور مسلم لیگ ن آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے اس موقع پر خیبرپختونخوا میں پارٹی کے صوبائی صدر امیر مقام اور دیگر رہنماؤں کو ثوبیہ شاہد پر حملے کے کیس میں قانونی کارروائی کا ٹاسک دیا اور پارٹی کے سنئیر رہنما خواجہ سعد رفیق اور عطا اللہ تارڑ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی تاکید کی۔


متعلقہ خبریں