گھوٹکی: سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق گھوٹکی کے علاقے رونتی میں موٹروے ایم فائیو پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی زخمی ہوئے جن کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کا سرچ آپریشن کیا۔
مارے جانے والے ڈاکوؤں کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں جبکہ برآمد ہونے والا اسلحہ پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، رانا ثنا اللہ
پولیس کے مطابق مارے جانے والے تینوں ڈاکوؤں کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ ان کے دیگر فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔