متحدہ عرب امارات،مارچ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات

متحدہ عرب امارات مارچ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان


متحدہ عرب امارات میں بھی مارچ 2024ءکے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سرفراز بگٹی بلا مقابلہ و زیر اعلیٰ بلو چستان منتخب

گلف نیوز کے مطابق یو اے ای حکومت نے سپر 98پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے، جس کی قیمت 2.88درہم(تقریباً217روپے) فی لیٹر سے بڑھ کر 3.03درہم (تقریباً 228روپے) فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ای پلس کیٹیگری پٹرول کی قیمت 2.69درہم (تقریباً 202روپے)فی لیٹر سے بڑھا کر 2.85درہم (تقریباً215روپے ) فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 2.99درہم (تقریباً 225روپے) سے بڑھا کر 3.16درہم (تقریباً 238روپے) فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

سب کو بلا تفریق رمضان پیکج دیا جائے گا ، مریم نواز

یاد رہے گزشتہ شب پاکستان میں بھی نگران وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا،اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے مقرر کردی گئی۔وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسے برقرار رہے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں