ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

بارش کی پیشگوئی rain

اسلام آباد اور گر دو نواح سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کےجاری انتباہ کے مطابق یکم مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت، پنجگور، آواران، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین، خضدار اور ڈیرہ غازی خان میں جبکہ یکم اور2 مارچ کو خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد، راولپنڈی کے برساتی، مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

کراچی، بارشوں کے باعث تمام تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ، آندھی، جھکڑ ، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح سمیت پنجاب کے شہروں راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور ، بہاولنگر بارش متوقع ہے۔

اسی طرح گجرات،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد،اوکاڑہ، لاہور اورقصورمیں آندھی ، جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےتاہم اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش اور ژالہ باری کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہے ۔اس دوران مری میں مو سلادھار بارش اور درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے ۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

اس کے علاوہ کراچی، حیدر آباد، دادو ،ٹھٹہ،بدین، جامشورو، نوشہرو فیروز،شہید بینظیر آباد، میر پور خاص،خیر پور، سکھر، جیکب آباد، کشمور ، موہنجودڑو اور لاڑکانہ میں آندھی ، جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں جمعہ کے روز چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان ،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، ، باجوڑ، خیبر،مہمند، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر آندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔ تاہم اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں