کراچی، بارشوں کے باعث تمام تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان

کراچی رین الرٹ

کراچی میں بارشوں کے باعث شام کی شفٹ میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کل جمعہ کے روز کراچی میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اس حوالے سے کل تمام تعلیمی اداروں میں شام کی شفٹ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

محکمہ موسمیات نے کل کراچی میں تیز بارشوں کی پیش کر رکھی ہے جس کے سبب سندھ حکومت نے ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے تمام اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا اب کراچی ڈویژن کے سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بھی آدھے دن کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بھی سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام کارپوریشن، لوکل کونسلز کے دفاتر دوپہر 2 بجے بند کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں ۔ تاہم نوٹیفکیشن کا اطلاق بنیادی اور ایمرجنسی ڈیوٹی انجام دینے والوں پر لاگو نہیں ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی، حیدر آباد، دادو ،ٹھٹہ،بدین، جامشورو، نوشہرو فیروز،شہید بینظیر آباد، میر پور خاص،خیر پور، سکھر، جیکب آباد، کشمور ، موہنجودڑو اور لاڑکانہ میں آندھی ، جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ، ایک قیدی جاں بحق ،2زخمی

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب کے شہروں راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور ، بہاولنگر بارش متوقع ہے۔

اس طرح گجرات،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد،اوکاڑہ، لاہور اورقصورمیں آندھی ، جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےتاہم اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش اور ژالہ باری کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہے ۔اس دوران مری میں مو سلادھار بارش اور درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے ۔


متعلقہ خبریں