ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

معمولی کمی

کاروباری ہفتے کےچوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے12 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 11 پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے کی کمی کے بعد  ڈالر 279 روپے 1 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی کارکردگی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ملی جلی رہی۔ یور و کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد نئی 302 روپے 42 پیسے ہو گیا ہے جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت 6.5پیسے کی کمی کے بعد 353 روپے 24 پیسہ پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ جاپانی ین (1.41 پیسے) کی کمی کے بعد 1 روپیہ 86 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 279 روپے 12پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک دن کمی کے بعد پھر اضافہ ہو گیا۔  آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 928 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کے بعد 2037 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


متعلقہ خبریں