کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 28 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔
مرغی کی فی کلو قیمت میں کمی کے بعد گوشت 619 روپے کلو ہو گیا
آج صبح کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 32 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 278 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 8 پیسے کے اضافے کے بعد 279 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہو گئی، جس کے بعد نئی قیمت 2048 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
یکم مارچ سے پٹرول 4 ، ڈیزل 2.50 روپے مہنگا ہونے کا امکان
مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کی کمی سے 2 لاکھ ، 14 ہزار 800 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 84 ہزار 156 روپے ہو گئی۔
دریں اثنا سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔