اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس طلب کرنے کی منظوری مخصوص نشستوں کے معاملے کے حل کی توقع کے ساتھ دی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کا لب و لہجہ قابل افسوس ہے اور بحیثیت صدر مملکت نگران وزیر اعظم کے جواب پر تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو عام طور پر سمریوں میں ایسے مخاطب نہیں کیا جاتا جبکہ نگران وزیر اعظم نے سمری میں ناقابل قبول زبان اور بے بنیاد الزامات لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
صدر مملکت نے کہا کہ صدر کو قوم کی بہتری اور ہم آہنگی کے لیے قومی مفاد کو مد نظر رکھنا ہوتا ہے اور وزیر اعظم کی سمری آئین کے آرٹیکل ون کے عین مطابق واپس کی گئی تھی۔