ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کے نام کی توثیق

نواز شریف

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اعلان کیا کہ ن لیگ کی طرف سے وزیر اعظم کے امیدوار شہباز شریف ،اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار سردار ایاز صادق ہوں گے۔

سولر سسٹم میں استعمال بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

سابق وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے پہلے بھی ملک اور قوم کی بہتری کے لئے کام کیا ،پاکستان کو بھنور سے نکالنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو واپس پٹڑی پر چڑھائیں گے ،تبدیلی لانے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا،ملک کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہو گا ،ملک اب مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔پاکستان کو انتشار کی نہیں،اتحاد کی ضرورت ہے ،پاکستان کو تبدیلی کی نہیں تعمیری سیاست کی ضرورت ہے۔

مرکز میں حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول تیار

اس موقع پر ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے قائد ن لیگ نوازشریف سے اظہار تشکرکیا، سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی نے جو ذمہ داری دی احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کی ،پی ڈی ایم حکومت میں بھی ملک کو مشکلات سے نکالا۔

پی ڈی ایم حکومت نے انتہائی جانفشانی سے ملک کے لئے کام کیا ،پاکستان کو واپس اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے،سب کو محنت کرنا ہو گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں