روس نے پیٹرول کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی


ماسکو: روس نے پیٹرول کی برآمدات پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے اور اس پابندی کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزیر اعظم میخائل میشوستن نے پیٹرول کی برآمدات پر پابندی کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق یکم مارچ سے 6 ماہ کے لیے ہو گا۔

روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں تیل کی کھپت میں جلد اضافہ ہو گا جس کے پیش نظر اندرون ملک تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے برآمدات پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں قحط سالی، ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خطرہ

روسی پیٹرول کی برآمدات پر پابندی کا اطلاق یوریشن اکنامک یونین (یو اے ای یو) میں شامل ریاستوں پر نہیں ہوگا جن میں آرمینیا، بیلا روس، قازقستان، کرغزستان، منگولیا، ازبکستان اور جارجیا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملکی سطح پر پیٹرول کی قلت اور قیمتوں میں اضافے سے بچنے کے لیے گذشتہ سال ستمبر میں بھی روس نے پیٹرول کی برآمدات پر عارضی پابندی عائد کی تھی جسے 2 ماہ بعد ختم کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں