غزہ میں قحط سالی، ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خطرہ


غزہ: وزارت صحت غزہ نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی میں امداد نہ پہنچی تو قحط سالی سے ہزاروں لوگ مر سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت صحت غزہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں ڈی ہائیڈریشن سے بچے شہید ہو رہے ہیں اور غزہ کی پٹی میں امداد نہ پہنچی تو قحط سالی سے ہزاروں لوگ مر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی کارروائیوں میں مزید 96 فلسطینی شہید اور 172 زخمی ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائی کے دوران مزید 3 فلسطینی شہید اور 3 زخمی ہو گئے جبکہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 29 ہزار 878 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 70 ہزار 215 فلسطینی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں، امریکہ

ترجمان قطری وزارت خارجہ کے مطابق توقع ہے رمضان سے قبل جنگ بندی اور کارروائیاں رک جائیں گی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امید ہے پیر تک جنگ بندی ہوجائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیل کے تحت 400 فلسطینی قیدی اور غزہ میں یرغمال بنائے گئے 40 افراد کی رہائی کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں