صحافی اسدطور کو گرفتار کر لیا گیا

اسد طور

معروف صحافی عمران ریاض خان کے بعد صحافی اسد طور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

یاد رہے ایف آئی اے سائبر کرائم نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف چلائی جانے والی مہم پر صحافی اسد طور اور عمران ریاض کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ دونوں صحافیوں کو 23 فروری کو طلب کیا گیا تھا۔

جاری کردہ نوٹسز کے مطابق صحافی اسد طور اور عمران ریاض کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم سے متعلق بیان کیلئے طلب کیا گیا ۔

نگران وفاقی وزیرتعلیم مدد علی سندھی نے استعفیٰ دے دیا

صحافی عمران ریاض کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر گلبرگ لاہور جبکہ اسد طور کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 

 


متعلقہ خبریں