غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، مزید23 فلسطینی شہید


غزہ: فلسطین کے علاقے وسطی غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 23 مظلوم فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے سفید جھنڈے اٹھا کر نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ خان یونس، نصر اسپتال میں اسرائیلی فوجی گاڑیاں دوبارہ داخل ہوئیں۔

وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ گولہ باری سے 23 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی پر ووٹنگ کی اجازت، برطانوی پارلیمنٹ میں ہنگامہ

یورپی ملکوں کے 26 وزرائے خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں اسرائیلی کارروائیوں کے سنگین نتائج نکلیں گے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبرسے اب تک غزہ میں 29 ہزار 410 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں