غزہ جنگ بندی پر ووٹنگ کی اجازت، برطانوی پارلیمنٹ میں ہنگامہ


لندن: برطانیہ کی پارلیمنٹ میں غزہ جنگ بندی پر ووٹنگ کی اجازت دینے پر ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ جنگ بندی سے متعلق ووٹنگ کی اجازت دینے پر برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسکاٹش نیشنل پارٹی کی قرارداد پر اراکین سے معافی مانگ لی۔

برطانوی پارلیمنٹ میں تنازع جنگ سے متعلق لیبر کی تحریک پر ووٹنگ کی اجازت دینے پر ہوا۔ ٹوری اور ایس این پی اراکین نے ووٹنگ کی اجازت دینے پر احتجاج کیا۔.

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے روس کیخلاف نئی پابندیوں کی منظوری دے دی

اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 33 اراکین پارلیمنٹ نےدستخط کردیئے جبکہ فلسطین سالیڈیرٹی کمپین کے ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ کے باہر جنگ بندی کے لیے مظاہرہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں