انٹربینک میں ڈالر مزید 17 پیسے سستا ہو گیا

ڈالر سستا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روزانٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 17پیسےسستا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 33 پیسے پر بند ہوا۔

2یا 2 سے زیادہ نشستوں پر کامیاب امیدوار صرف ایک نشست اپنے پاس رکھ سکتا ہے، الیکشن کمیشن

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو روزکاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 279روپے50پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار300 روپے ہوگئی۔

بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب انٹرا پارٹی الیکشن کے باعث سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہوئے ، ذرائع

اسی طرح 10 گرام سونا 85 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 84 ہزار 585 روپے کا ہوگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا۔


متعلقہ خبریں