بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب انٹرا پارٹی الیکشن کے باعث سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہوئے ، ذرائع

بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب

تحریک انصاف کے رہنمائوں بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل میں 86 آزاد امیدواروں نے شمولیت اختیار کی ہے جبکہ مسلم لیگ ن میں 8 آزاد امیدوار شامل ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کامیاب 101 آزاد امیدواروں میں سے 96 کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 5 آزاد امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے۔

سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع

ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر علی خان اور عمرایوب  آزاد حیثیت سے ممبر قومی اسمبلی رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی جبکہ عمر ایوب سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے امیدوار ہوں گے۔ آزاد حیثیت رکھنے کا مقصد انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کسی قانونی چارہ جوئی سے بچنا ہے۔

 


متعلقہ خبریں