سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع

سیکریٹری الیکشن کمیشن

سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے۔

حضرت لعل شہبازقلندر کا سالانہ عرس ، 29 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے تحریری درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی ہے۔تحریری درخواست ،پارٹی لیٹر اور بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی آر اینڈ آئی برانچ نے سنی اتحاد کونسل کے دستاویزات وصول کرلئے،آر اینڈ آئی برانچ نے تمام دستاویزات وصول کر کے ڈائری نمبر لگا دیا ہے۔

سوات ،4.7 شدت کا زلزلہ

دوسری جانب پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے لیے 86 آزاد اراکین کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے جبکہ پنجاب اسمبلی کے لیے 105 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ بھی جمع کرا ئےہیں۔

معروف صحافی و کالم نگارنذیر ناجی انتقال کرگئے

خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے بھی 85 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرا دیے گئے ہیں۔  علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے لیے 9 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں