بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے باعث سڑکیں بند، امتحانات ملتوی

Rain

محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر، گلگت بلتستان اورخطہ پوٹھوہار میں بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش،گلیات اور گردونواح میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم،گجرات،سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی مزید بارش متوقع ہے۔

جنوبی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور گر دو نواح میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں کی فہرست آج الیکشن کمیشن کو جمع کرائے جانیکا امکان

چلاس، دیامر میں شدید بارش اور برفباری سے  لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ قراقرم بند ہو گئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق چلاس، گونر فارم سے رائیکوٹ تک متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

پولیس کے مطابق کوہستان کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہِ قراقرم بحال کر دی گئی ہے، چلاس انتظامیہ نے شاہراہ قراقرم کی بحالی تک مسافروں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں تین دن سے جاری بارشوں اور شدید برفباری کے باعث مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہوگئی جبکہ بجلی اور مواصلات کے نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

صورتحال کے پیش نظر آزاد کشمیر کے 7 اضلاع میں امتحانات ملتوی کردیے گئے۔ بارش اور برفباری ایک روز مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔
آزاد کشمیرمیں بارش اور برفباری کا سلسلہ تین روز سے جاری ہے، وادی نیلم، وادی لیپہ، کرناہ سمیت پہاڑی علاقوں کی اہم سڑکیں بند ہوگئیں، پہاڑی علاقوں میں بجلی اورفون کا نظام بھی متاثر ہوگیا۔

سینٹ میں چیف الیکشن کمشنر کو آرٹیکل 6 کے تحت سزا دینے کا مطالبہ

پیرچناسی، تولی پیر، گنگاچوٹی،لسڈنہ، سدھن گلی، ضلع باغ، پونچھ، حویلی کی اہم رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ بارش برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

شدید برفباری کی وجہ سے آزاد کشمیر میں مڈل کلاسز کے امتحانات ملتوی کردیے گئے، پونچھ ڈویژن کے7اضلاع کے علاقوں میں امتحانات26فروری سے ہوں گے۔

یاد رہے کہ وادی جہلم میں پیپر دینے جانے والا لڑکا لینڈسلائیڈنگ کی زدمیں آکرجاں بحق ہوگیا تھا، دوسری جانب ایبٹ آباد شہرمیں بارش،گلیات میں برفباری کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے۔

دیہات کی رابطہ سڑکیں بند،بجلی فراہمی معطل ہوگئی ہے، جی ڈی اے کی جانب سے ایبٹ آباد مری روڈ کھولنے کا کام جاری ہے۔ گلیات میں بجلی اور فون کا نظام متاثر ہونے کے باعث عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور اور تیز ہوائیں،پہاڑوں پر برفباری سے رابطہ سڑکوں پرپھسلن سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر،بالائی علاقوں سوات، اپر اور لوئر دیر، ضلع کرم میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔


متعلقہ خبریں