سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں کی فہرست آج الیکشن کمیشن کو جمع کرائے جانیکا امکان


پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان اتحاد کے بعد مخصوص نشستوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کی فہرست آج الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کی خیبرپختونخوا میں 23 مخصوص اور 3 اقلیتی نشستیں بنتی ہیں، مخصوص نشستوں کی فہرست میں پی ٹی آئی ہی کے نامزد امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کی تجویز خود ایم ڈبلیو ایم نے دی، عمر ایوب

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ پی ٹی آئی کا غیر مشروط اتحاد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد ہوا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں