تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے

پی ٹی آئی pti

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل میں پنجاب اور سندھ کی سطح پر معاملات حوالے سے دو روز پہلے معاملات طے ہوئے تھے، پنجاب اور سندھ میں پی ٹی آئی کے آزاد اراکین سنی اتحاد کونسل جوائن کریں گے۔

مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے مابین وفاق میں بھی اتحاد ہو گا یا نہیں اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں ۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کل سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی دستاویزات جمع کروائیں گے۔

پی ٹی آئی کےآزادمنتخب ارکان اسمبلی سنی اتحادکونسل میں شامل ہونگے، تمام آزاد ارکان سے بیان حلفی لینا شروع کردیا گیا ہے،تحریک انصاف  سنی اتحادکونسل کے پلیٹ فارم سےمخصوص نشستیں حاصل کرےگی۔

ریحانہ ڈار کاخواجہ آصف کو بڑاچیلنج

سنی اتحادکونسل کےسربراہ صاحبزادہ حامدرضا بھی کامیاب ہوچکے ہیں، انہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت حاصل تھی۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے جس میں وفاق میں ساتھ چلنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں