بھارت: انتخابی مہم کے دوران حزب اختلاف کی بڑی جماعت کے اکاؤنٹس منجمد


نئی دہلی: بھارت میں انتخابات سے قبل حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی اہم ترین مدمقابل سیاسی جماعت کانگریس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے۔

بھارت میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ عین انتخابی مہم کے وقت سب سے بڑی حزب اختلاف کی جماعت کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے حزب اختلاف کے اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کی وجہ 2 ارب 10 کروڑ رقم کے ٹیکسوں کو تنازعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ: آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

کانگریس نے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کی کارروائی کو بھارت میں جمہوریت پر سنگین وار قرار دیا ہے۔

دوسری جانب انکم ٹیکس ٹریبونل کے مطابق کانگریس جزوی طور پر اپنے بینک اکاؤنٹس کو فعال رکھ سکے گی تاہم یہ سہولت محدود ہو گی یعنی صرف 21 فروری تک بینک اکاؤنٹس استعمال ہو سکیں گے کیونکہ 21 فروری کو کیس کی سماعت دوبارہ ہو گی۔


متعلقہ خبریں