کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت مزید 6 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 32 پیسے سے بڑھ کر 279 روپے 38 پیسے پر بند ہوئی ہے۔
ایل این جی کی قیمت میں 9فیصد تک مزید کمی
آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے کا مہنگا ہونے کے بعد 279 روپے 40 پیسے میں ٹریڈ کر رہا تھا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے کے بعد 279 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا ۔
سونا 2 لاکھ 11 ہزار 100 روپے تولہ ہوگیا
دوسری جانب سونا گزشتہ روز سستا ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہو گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے فی تولہ سونا2 لاکھ 11 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔
10گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھنے سے دس گرام سونا ایک لاکھ 80 ہزار 984 روپے کا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/5KeIpoJvJg#SBPExchangeRate pic.twitter.com/N3JE0i7Ywk
— SBP (@StateBank_Pak) February 15, 2024