کوئی شک نہیں آنے والی حکومت کمزور حکومت ہوگی، اعتزاز احسن

کمزور حکومت

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں آنے والی حکومت کمزور حکومت ہوگی۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نتیجہ یہی نکلا ہے کہ پرانی پولرائزیشن برقرار رہی ہے، نوازشریف اور مریم کے حلقے میں دھاندلی ہوئی ہے، اس میں کوئی شک نہیں آنے والی حکومت کمزور حکومت ہوگی۔

ہمارے لوگوں کو 25،25کروڑ کی آفر کی جا رہی ہے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ سعد رفیق نے جیت پر لطیف کھوسہ کو مبارکباددی، اگر وہ مبارکباد نہ دیتے تو ان کی سیٹ بھی برقرار رکھی جاتی کیونکہ ن لیگ نے انہیں ہر قیمت پر جتوانا ہی تھا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک پارٹی کو مینڈیٹ ملا ہے ،ہم اس کی نفی نہیں کرنا چاہتے، ہمارا یہی موقف رہا ہے کہ وہ اپنا مینڈیٹ پورا کر لیتے ہیں تو ان کو کرنا چاہئے، میاں صاحب کے پاس کمزور مینڈیٹ ہے،اس میں ہم شریک ہونا نہیں چاہتے۔

بلاول بھٹو کا حکومت بنانےمیں ن لیگ کی مدد کرنے سے متعلق بیان خوش آئند ہے،مریم اورنگزیب

یہ انا کا مسئلہ نہیں، یہ آئین کا مسئلہ ہے، اگر وہ اپنا مینڈیٹ ثابت کر سکتے ہیں تو ان کیلئے موقع ملنا چاہئے، کیونکہ ہم نئے انتخابات کی طرف جانے سے گریز کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ نئے الیکشن بھی اب بہت مشکل ہے کیونکہ پہلے ہی بڑی مشکل سے ہوئے ہیں ، نئے الیکشن سے بچنے کیلئے کورٹ اور فورم سے حل نکل سکتا ہے تو نکالنا چاہیے۔

اگر ہم حکومت کیلئے ن لیگ کو سپورٹ کر رہے ہیں تو اپوزیشن میں کیسے بیٹھ سکتے ہیں؟ خورشید شاہ

ہم نے فیصلہ کیا کہ اس نظام کو چلتا رہنا چاہئے جو چل رہا ہے، مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ ان کی پارٹی کا  ہے، وہ ہارڈ اوپینین رکھنےوالی شخصیت ہیں، انہوں نے بڑی دلیری دکھا ئی ہے، وہ والد کے ساتھ اس وقت لندن سے چلی آئے جبکہ انہیں پتہ تھا کہ وہ سیدھا جیل جائیں گی ۔ ان کے دونوں بھائی لندن میں بیٹھے رہے لیکن باوجود اس کے وہ اپنے والد کیساتھ ڈٹ کر کھڑی رہیں۔


متعلقہ خبریں