ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کا حکومت بنانےمیں ن لیگ کی مدد کرنے سے متعلق بیان خوش آئند ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا وفد بلاول ہاوس گیاتھا اور پیپلزپارٹی کو حکومت میں شمولیت کیلئے دعوت دی گئی تھی۔ ذمہ دار جماعتوں کو اس طرح کی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے،پیپلزپارٹی کے فیصلےپر پارٹی اجلاس میں بات ہوگی۔
نئی حکومت کے آنے سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار نوازشریف ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔
خیال رہے کہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اصولی فیصلہ ہے کہ ہم نے پاکستان کا ساتھ دینا ہے،میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں ہوں ،پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کےساتھ بات نہیں کرے گی۔
ہمارے پاس وفاق میں حکومت بنانے کی اکثریت نہیں ہے،ن لیگ نے ہمیں حکومت سازی کیلئے دعوت دی تھی،پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کاحصہ بننےمیں دلچسپی نہیں رکھتی،ہم مرکز میں خود حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کی تشکیل کو یقینی بنانے کیلئے ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار کو ووٹ دیں گے ،ہم وفاقی حکومت میں وزارتیں نہیں لیں گے،ہم اس پوزیشن میں نہیں کہ وفاقی حکومت کا حصہ بنیں۔