دھاندلی روکنے کا کہنے پر اے ایس آئی نے بدتمیزی کی،فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق

پولیس اہلکار کو تھپڑ کیوں مارا؟ فردوس عاشق اعوان نے خاموشی توڑ دی


استحکام پاکستان پارٹی  کی رہنما  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد، حقائق کے برعکس مہم چلائی جا رہی ہے.

وہ حلقہ جہاں 100 سال سے زائد عمر کے 122 افراد نے ووٹ کاسٹ کیا

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر رد عمل  دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگی پولنگ ایجنٹ، اےایس آئی ملی بھگت سے ووٹرز کو روک رہےتھے۔دھاندلی روکنے کا کہنے پر اے ایس آئی نے بدتمیزی شروع کر دی، دھاندلی روکنے کے بجائے میرے ساتھ الجھنا اس کی بد نیتی ظاہر کرتا ہے۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ سارے ثبوت محفوظ ہیں، جلد منظر عام پر لاؤں گی، پولیس کو جمع کرواؤں گی، دھاندلی چیمپئن ن لیگ کی دھاندلی کی ہر کوشش ناکام بناؤں گی، کسی قیمت پر اپنےحلقے کا مینڈیٹ چرانےکی اجازت نہیں دوں گی۔

این اے 119 سے آزاد امیدوار شہزاد فاروق گرفتار

قبل ازیں فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں سیالکوٹ کے تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی اسکول گنہ کلاں میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے بدتمیزی کی اور اہلکار کو تھپڑ بھی مارا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان سمیت 8 سے 10نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں