چیف الیکشن کمشنر نے نتائج جاری کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی

Election Commission

چیف الیکشن کمشنر نےآر اوز کو آدھے گھنٹے میں نتائج جاری کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

عوامی مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں اپنی شکست تسلیم کرلی

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ نتائج جاری نہ کئےگئےتوآراوزاورصوبائی الیکشن کمشنرزکیخلاف کارروائی ہوگی،میڈیا چینلز پر ذرائع سے چلنے والے نتائج الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیے۔

علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنرنے پرامن انتخابات کے انعقاد پر سب کو مبارکباد دی،سکندرسلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن سوفیصدشفاف اور پرامن ہوئے،کسی بھی شخص کو ووٹ ڈالنےسے نہیں روکاگیا۔

آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس سیکیورٹی کیلئےآراوز کے دفاتر کے باہر تعینات

الیکشن کے پرامن انعقاد پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکرگزارہوں،الیکشن کے انعقاد میں سرخرو ہوئے ،نتائج کے تیاری کا عمل جاری ہے۔


متعلقہ خبریں