آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس سیکیورٹی کیلئےآراوز کے دفاتر کے باہر تعینات

سکیورٹی فورسز

آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس سیکیورٹی کیلئےآراوز کے دفاتر کے باہر تعینات کردئیے گئے ہیں۔

این اے71 ،آزادامیدوار ریحانہ ڈار13584 ووٹ لیکر آگے

آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک سیکیورٹی دینے کے پابند ہیں ،مقصدگنتی کے حساس عمل کے دوران سیکیورٹی کے کسی بھی نا خوشگوار واقع کو روکنا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی اور سول آرمڈ فورسز کا الیکشن پروسیس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،آرمی اور سول آرمڈ فورسز صرف آراوز کے دفاتر کی بیرونی سیکیورٹی کیلئے تعینات ہیں،صرف انتخابی عملہ آراوز کے دفاتر کے اندر ووٹ کاؤنٹنگ کا عمل جاری رکھے ہُوئے ہے۔

دوسری جانب مسلح افواج نے عام انتخابات کے پر امن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

جلد پورے ملک میں موبائل سروسز بحال ہو جائیں گی،وزارت داخلہ

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے انتخابی عمل میں سیکیورٹی فراہم کی ،افواج پاکستان، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے آئین کے مطابق کردار ادا کیا۔

تقریباً6ہزار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پرامن پولنگ کا انعقاد ہوا ،7800سے زیادہ کوئیک رسپانس فورس کے ایک لاکھ 37ہزار اہلکار تعینات تھے ،افواج ، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سے عوام کیلئے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا گیا۔

8300 سروس سے متعلق اعداد و شمار سامنے آ گئے

جمہوری عمل کے تحفظ کیلئے مسلح افواج کے ساتھ ملکر کام کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ  مسلح افواج کو سیکیورٹی اداروں کےساتھ انتخابی عمل میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے پر فخر ہے۔

نتائج کا اعلان آج ہی کیا جائیگا، ممبر الیکشن کمیشن

مسلح افواج نے آئینی اختیارات کے تحت پرامن انتخابات کے انعقادکو یقینی بنایا،پاک فوج کے ایک لاکھ37ہزار،سول آرمڈ فورسز کے6لاکھ اہلکاروں نے سیکیورٹی فرائض انجام دیئے۔


متعلقہ خبریں