8300 سروس سے متعلق اعداد و شمار سامنے آ گئے

8300

8300 سروس سے متعلق اعداد و شمار سامنے آگئے


اسلام آباد (شہزاد پراچہ) 8300 سروس سے متعلق اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق موبائل سروس بند ہونے سے پہلے 2 کروڑ ووٹرز نے 8300 سے معلومات لیں،ذرائع کے مطابق صرف گذشتہ روز 80 لاکھ سے زائد ووٹرز کو تفصیلات دی گئیں۔

نتائج کا اعلان آج ہی کیا جائیگا، ممبر الیکشن کمیشن

ذرائع کے مطابق موبائل نیٹ ورک بندش نہ ہوتی تو صرف آج 2 کروڑ سے زائد ووٹرز کو معلومات دی جاتیں،ذرائع کے مطابق گذشتہ عام انتخابات کے پول ڈے پر 2 کروڑ ووٹرز نے 8300 سروس سے معلومات سے استفادہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹراور نیوزڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے حکومت سے موبائل اورانٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا۔ایمنڈ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ تردید کے باوجود پولنگ سے قبل موبائل اورانٹرنیٹ سروس بندکردی گئی، حکومت موبائل سروس بحال کرے تاکہ عوام تک معلومات پہنچ سکیں۔

نواز شریف ہی وزیراعظم ہونگے،برطانیہ کے بعد امریکی و روسی میڈیا کی بھی پیشگوئی

وزیراعظم اور پی ٹی اے کی یقین دہانی کے باوجود سروسز بند کر دی گئیں، صحافیوں کو فرائض کے انجام دہی میں مشکلات پیش آئیں۔ ایمنڈ کا کہنا تھا کہ انتخابی صورتحال اور حقائق جانا عوام کا حق ہے۔ملک بھرمیں موبائل سروس کی بندش پرایمنڈ نے اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کو فوری بحال کیا جائے۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دیدی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موبائل فون سروس کی بندش سے الیکشن کے عمل پر اثر پڑ رہا ہے ،پیپلز پارٹی کو موبائل اورانٹرنیٹ سروس کی بندش پر تشویش ہے۔

عمران خان جیل میں اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا خیال رکھیں گے

درخواست میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی بندش سے ووٹرز پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل نہیں کر پا رہے، الیکشن کمیشن فوری موبائل بندش ختم کرنے کی ہدایت دے۔قبل ازیں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا تھا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروسز کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنی پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ موبائل فون سروس کی بحالی کے لیے الیکشن کمیشن اور عدالتوں دونوں سے فوری رجوع کریں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں