جلد پورے ملک میں موبائل سروسز بحال ہو جائیں گی،وزارت داخلہ

mobile

ملک کے مختلف حصوں میں موبائل سروسز جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

ٹیکسلا، گوجر خان، چکری،بھکر اور سرگودھا ،بلوچستان کے لورالائی، سبی اورجھل مگسی سمیت اسلام آباد میں بھی موبائل سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

8300 سروس سے متعلق اعداد و شمار سامنے آ گئے

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جلد پورے ملک میں موبائل سروسز بحال ہو جائیں گی،قبل ازیں وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی تھی۔

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں  انٹرنیٹ کی سروس بھی متاثر ہوئی تھی، اس کے ساتھ ہی تمام موبائل نیٹ ورکس، فور جی انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔

نتائج کا اعلان آج ہی کیا جائیگا، ممبر الیکشن کمیشن

قبل ازیں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا موبائل فون بندش سے شہریوں کو کیا مشکلات ہیں تاہم اسے سیکیورٹی تناظر میں دیکھا جائے تو بہتر ہے۔


متعلقہ خبریں