پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

صدارتی انتخابات

الیکشن کمیشن نے گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے وقت میں 2 گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ڈی آر او کی درخواست پر پولنگ کے وقت میں دو گھنٹے کا اضافہ کیا، حلقہ این اے 62 اور پی پی 28 گجرات کے 3 پولنگ ا سٹیشنز میں پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا گیا۔

ووٹنگ کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشن پر لڑائی جھگڑے کے واقعات، متعدد زخمی

اس بارے میں الیکشن کمیشن نے الیکشن کمشنر پنجاب اور ڈی آر او گجرات کو مراسلہ جاری کردیا ہے، پولنگ ا سٹیشن نمبر 260، 304 اور 338 میں وقت میں اضافہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب گجرات کے ان تین پولنگ ا سٹیشنز میں شام 7 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں پانچ بجے پولنگ کا وقت ختم ہو جائے گا جو ووٹرز پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں ہوں گے وہ اپنا ووٹ پول کر سکیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے  الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے، عمر ایوب کا کہنا تھا کہ رکاوٹوں کے باوجود عوام کے نکلنے پر شکرگزار ہیں۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ووٹرز کو ووٹ کے حق کے استعمال میں معاونت کی جائے۔


متعلقہ خبریں