ووٹنگ کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشن پر لڑائی جھگڑے کے واقعات، متعدد زخمی

پولنگ

فیصل آباد اور ڈی آئی خان میں مخالف سیاسی فریقین میں کشیدگی کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

فیصل آباد میں این اے 97 پر امیدواروں کی جانب سے ن لیگ پر دھاندلی کا الزام لگا دیا گیا، کشیدگی کے باعث دو پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا۔

پولنگ رکنے کے بعد پولیس اور فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے، دونوں پولنگ اسٹیشن مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ کے آبادی گاؤں میں واقع ہیں۔

این اے 49، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا، پولنگ روکنا پڑ گئی

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں آزاد امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ نے الزام عائد کیا کہجمعیتعلما اسلام کے امیدوار نے پریذائیڈنگ افسر کو 50 ہزار روپے دیے ہیں۔

الزام عائد کیا گیا کہ پریذائیڈنگ افسر اور پولیس اہلکار جمعیت علما اسلام کے امیدواروں کے لیے ووٹ کی خرید و فروخت کر رہے ہیں۔

ڈی آئی خان کے محل شپ شاہ سکول نمبر 12 پر خواتین پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔آزاد امیدواران کی جانب سے پریذائیڈنگ افسر کوفوری ہٹانے کے مطالبے کے بعد پولیس اہلکاروں کو ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے اہلکار تعینات کر دیے۔

حلقہ این اے 54 ٹیکسلا پی پی 12 میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول موہڑہ میں آئی پی پی کے سرور خان اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سعد علی گروپ کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا۔ پولنگ اسٹیشن کے باہر ہونے والے اس جھگڑے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ جھگڑے کی وجہ سے پولیس طلب کرنا پڑ گئی۔

حلقہ این اے 53 پنڈ جھاٹلہ میں پولنگ اسٹیشن میں خواتین آپس میں لڑ پڑیں۔ ذرائع کے مطابق خواتین کے درمیان جھگڑا لائن میں دھکا لگنے کی وجہ سے شروع ہوا۔ بعد ازاں پولیس اور انتخابی عملے نے معاملے کو سلجھا لیا۔

سراج الحق ملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے، میاں اسلم کا بڑا دعویٰ

قومی اسمبلی کے حلقہ 149 میں کریم ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کی پرچی کٹوانے پر مختلف سیاسی کارکن آپس میں جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

کراچی، ملیر این 231 اور پی ایس 89 کے پولنگ اسٹیشن میں صبح بیلٹ پیپر چھیننے کا واقعہ پیش آیا، پریذائیڈنگ افسر کے مطابق ساڑھے 4 بجے کچھ افراد کمرے میں داخل ہوئےاور قومی اسمبلی کے 500 اور صوبائی اسمبلی کے 1500 بیلٹ پیپر چھین کر فرار ہو گئے۔

کراچی میں ریٹرنگ افسر پی ایس 89 نے بیلٹ پیپر چھینے جانے کے واقعے کی تصدیق کی، ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ واقعے کی رپورٹ بنا کر الیکشن کمیشن کو بھیج رہے ہیں، دوسری جانب صوابی  میں این اے 22ادینہ میں خواتین کو پولنگ سے روکنے کی شکایات بھی سامنے آئیں۔

کراچی لانڈھی نمبر 5 کے پولنگ اسٹیشن میں مبینہ طور پر نقاب پوش افراد نے حملہ کر دیا، نقاب پوش افراد نے پولنگ اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی اور بیلٹ پیپرز پھاڑ دیے، بیلٹ باکس بھی توڑ دیا جس سے پول کئے گئے ووٹ بکھر گئے۔


متعلقہ خبریں