صدر عارف علوی اور نواز شریف سمیت کئی سیاسی شخصیات نے ووٹ کاسٹ کر دیا

شہباز شریف

سیاستدانوں میں سب سے پہلے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ووٹ کاسٹ کیا۔

انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

انٹرنیٹ چلے یا نہ چلے ، ای ایم ایس چلتا رہے گا ، الیکشن کمیشن

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسی حکومت آئے جو محبت اور خیر سگالی کے جذبات کے پھول نچھاورکرے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے مناسب انتظامات ہیں، راولپنڈی میں حنیف عباسی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

آصفہ بھٹو نے بھی نوابشاہ میں ووٹ کاسٹ کردیا، آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔

پولنگ کا وقت شروع ہونے کے باوجود مختلف حلقوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار

آصفہ بھٹو نے کہا کہ الیکشن میں جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے مری میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سہیون شریف میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کراچی، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے بھی کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، قمر زمان کائرہ نے لالہ موسیٰ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

پی ایس 102سے 26 سالہ پیپلزپارٹی کی عقربہ فاطمہ کم عمر امیدوار بن گئیں

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار لطیف کھوسہ نے لاہوراین اے 122 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ خواجہ آصف نے این اے 71 سیالکوٹ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور این اے122 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ خورشید شاہ نےاین اے 201 سکھر میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

راجہ ریاض نے این اے 104 فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشن 9 پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، تیمور سلیم جھگڑا نے پی کے 79 پشاور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے حلقہ این اے209  یرانی اردو اسکول پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا، بابراعوان نے اپنا ووٹ این اے 51 کہوٹہ میں کاسٹ کیا۔

پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ، ممبر الیکشن کمیشن

سابق وفاقی وزیر غلام سرور نے این اے 54 راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال نے این اے 242 کیماڑی میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے این اے 76 نارووال پولنگ اسٹیشن نمبر 23 میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ عطا تارڑ نے این اے 127 لاہور میں ووٹ پول کیا۔

صدرمملکت عارف علوی نے کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، این اے 149 ملتان سےآزاد امیدوار عامر ڈوگر نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، گجرات میں چودھری شافع نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا۔

نوازشریف نے لاہور این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کیا، مریم نواز اور پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ تھے، عون چودھری نے ان کا استقبال کیا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے نوابشاہ میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں حق رائے دہی استعمال کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے این اے 6 لوئردیر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔


متعلقہ خبریں