پولنگ کا وقت شروع ہونے کے باوجود مختلف حلقوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار

پولنگ

عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا وقت شروع ہونے کے باوجود مختلف حلقوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 52 گوجرخان میں پولنگ کا عمل تاحال تاخیر کا شکار ہے، سوات کے کئی حلقوں میں پولنگ تاخیر کا شکار ہے جبکہ چکوال میں بھی پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا۔

حلقہ این اے 48 شہزاد ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کے آغاز میں تاخیر ہوئی، شہزاد ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز کی بڑی تعداد موجود ہونے کے باوجود پولنگ کا آغاز پندرہ منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔

سیاستدانوں میں سب سے پہلے شہباز شریف نے ووٹ کاسٹ کیا

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 250 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 262 سے 265 پر بھی پولنگ شروع نہ ہوسکی۔ پولنگ اسٹیشنوں پریزائیڈنگ افسران کے نہ پہنچنے کے باعث پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔

کراچی کے حلقے این اے 246 اورنگی ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 میں بھی پولنگ شروع نہ ہوسکی ہے، اورنگی ٹاؤن سپر گرائمر اسکول کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 میں نہ عملہ وقت پر پہنچا اور نہ ہی سامان پہنچ پایا۔

خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر میں سرد موسم کی وجہ سے کئی پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں