پشاور: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کے زیادہ تر امیدوار انتخابات جیت کر ہمارے پاس ہی آئیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام 8 فروری کو ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے گھروں سے نکل کر پگڑی کے نشان پر مہر لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے زیادہ تر امیدواروں کے ساتھ میرے ذاتی رابطے ہیں اور اصل تماشہ تو انتخابات کے بعد شروع ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: فافن کی جانب سے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے سفارشات پیش
پرویز خٹک نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کو عوام کی مشکلات اور مسائل کا ادراک ہی نہیں تھا جبکہ خیبر پختونخوا کی عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا لیکن مینڈیٹ کا ثمر پختونوں کو نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری امن و امان کی بدترین صورتحال پر تشویش ہے جبکہ ہم پرامن انتخابات کے خواہاں ہیں۔ ہم بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گئے۔