کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہر میں ہونے والے بارش نے قبضہ مئیر کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر کہا کہ بارش کے دوران عوام پریشان حال لیکن مئیر کی جانب سے کسی قسم کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔ بارش میں نوتعمیر شدہ سڑکیں اور سیوریج کا نظام مکمل تباہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں بارش کے فوراً بعد جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ریسکیو کے لیے موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی بارش، میئر کی شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے باوجود نالوں کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ عوام عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کی کراچی کو پیرس بنانے کے دعویٰ کی حقیقت دیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کے ماتحت واٹر بورڈ کا عملہ کدھر ہے اور نالوں کی صفائی میں کرپشن نہ ہوتی تو نظام بلاک نہیں ہوتا۔ خطرہ ہے کہ کلک کے تحت بنائی گئی سڑکیں پھر بہہ جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی شاہراہوں پر سیلابی صورتحال، گاڑیاں ڈوب گئیں
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی والوں کے ٹیکس کا پیسے کرپٹ ٹولہ کھا رہا ہے اور اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شارع فیصل پر لوگ پھنسے ہوئے ہیں جواب کون دے گا۔