کراچی بارش، میئر کی شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت

murtza

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے موسلا دھار بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ شہری بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور کراچی کے مختلف علاقوں میں ابھی بھی بارش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے بڑے علاقوں میں ٹیمیں موجود ہیں اور برساتی نالے پورے بہاؤ پر ہیں جبکہ کچھ پمپنگ اسٹیشن بھی بند ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی شاہراہوں پر سیلابی صورتحال، گاڑیاں ڈوب گئیں

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں مسائل کا تدارک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شہر قائد کے علاقے شاہراہ فیصل پر بارش کے بعد سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا جس کے باعث گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ بیشتر نشینی علاقے زیرآب آگئے۔ طارق روڈ پر بھی سڑکیں مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئیں اور پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو فون کر کے کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بارش کے پانی کی نکاسی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں