کراچی میں بارش کے اعداد و شمار جاری

کراچی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ شہر قائد میں چند گھنٹے کی بارش میں سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی شارع فیصل، پی اے ایف فیصل بیس پر 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملیر ہالٹ میں 64 ملی میٹر، سرجانی ٹاون میں 63.8 ملی میٹر اور کیماڑی میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گلشن حدید میں 50 ملی میٹر، سعدی ٹاون میں 52 ملی میٹر، ایئرپورٹ اولڈ ایریا میں 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی اے ایف مسرور بیس میں 47.2، جناح ٹرمینل پر 42 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں 33.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ یونیورسٹی روڈ 30 ملی میٹر، گلشن معمار 23.8 ملی میٹر اور کورنگی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تیز بارش کے باعث کراچی کی بیشتر سڑکیں ڈوب گئیں۔ کورٹ روڈ، سندھ اسمبلی، اکبر روڈ اور اطراف کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ سے ملحقہ سڑک اور اطراف کے راستے دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

نارتھ کراچی میں شاہراہ عثمان پر سڑک کا ایک حصہ بارش کے باعث دھنس گیا اور سڑک پر پڑنے والے گڑھے میں گاڑی پھنس گئی۔ شہریوں نے گاڑی میں موجود خاندان کو اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا۔

بارش شروع ہوتے ہی شہر قائد کے بیشتر علاقوں کی بجلی بند ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں