چین اور کرغزستان میں شدید زلزلہ

Earthquake

بیجنگ: چین اور کرغزستان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین اور کرغزستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کرغزستان اور سنکیانگ چین میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا

جرمن تحقیقاتی مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

گزشتہ ہفتے بھی چین میں 7.2 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے باعث کئی مکانات منہدم ہوئے۔


متعلقہ خبریں