جنگ نہیں چاہتے لیکن جو کرنا ہے وہ کریں گے، امریکہ

America

واشنگٹن: امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ خطے میں بڑی جنگ نہیں چاہتے لیکن جو کرنا ہے وہ کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتے اور ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے بات چیت تعمیری رہی ہے جبکہ قیدیوں کی ڈیل کے لیے بہت سا کام کرنا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران ، اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 4 مجرموں کو پھانسی

جان کربی نے کہا کہ خطے میں بڑی جنگ نہیں چاہتے لیکن جو کرنا ہے وہ کریں گے۔

دوسری جانب امریکہ نے ترکیہ کو 40 نئے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔ امریکہ کا یہ فیصلہ رواں ہفتے ترکیہ کی جانب سے سوئیڈن کی نیٹو میں رکنیت کی توثیق کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے کانگریس کو ترکیہ کے لیے 23 ارب ڈالر کے F-16 کی فروخت کی منظوری کے فیصلے سے مطلع کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں