ایران ، اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 4 مجرموں کو پھانسی


ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق ایرانی عدلیہ نے جاسوسی کے مجرموں کو پھانسی دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ پھانسی پانے والے  چاروں مجرمان پر ایرانی فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔

ترکیہ میں کریک ڈاؤن، 33 اسرائیلی جاسوس گرفتار

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ان مجرموں نے اسرائیلی ایجنسی موساد سے بیرونِ ملک تربیت حاصل کی تھی۔ یہ مجرمان عراقی کردستان کے راستے سے ایران میں داخل ہوئے اور صوبے اصفہان میں وزارتِ دفاع کی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

چاروں مجرمان نے سزائے موت کے خلاف اپیل کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں