30 اور 31 جنوری کے دوران بالائی علاقوں میں برفباری ، آمدورفت متاثر ہونے کاخدشہ

بارش

بارشیں ہی بارشیں،برفباری محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو خبر دار کردیا


محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ30 اور 31 جنوری کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث آمدورفت متاثر ہونے کاخدشہ ہے،سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نسیم شاہ کے بھائی کی تباہ کن بائولنگ، ہر طرف چرچے، آئی سی سی بھی معترف

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلودجبکہ بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم اسلام آباد ، خطۂ پوٹھوہار ،گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور شمالی بلو چستان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علا قوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم کی سمری جاری کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق  پیر  کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔صبح کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہارمیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علا قوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تا ہم خیبر پختونخوا ، کشمیر کے بعض اضلاع میں بارش ہوئی ۔

راحت فتح علی خان کی ملازم سے بدسلوکی معاملے کا فوری جائزہ لیں گے، برٹش ایشیا ٹرسٹ

پنجاب کے میدانی علاقے اور بالا ئی سندھ کے اضلاع میں دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔سب سے زیادہ بارش:خیبر پختونخوا :پاڑا چنار20، پٹن 10،دیر(اپر 13،لوئیر 03) ، مالم جبہ ، سیدو شریف 04،میر کھانی،کالام ، ،تخت بائی 02،دروش ،چترال ،بالاکوٹ 01اور کشمیر:گڑھی دوپٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارد ہوئی۔

اتوار کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 08 ،کالام منفی 06،اسکردو،گوپس منفی05، استور منفی 04 اورمالم جبہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں