سیاسی جماعتوں اور ان کی حمایت یافتہ خواتین امیدواروں کی تفصیلات آ گئیں

پولنگ اسٹیشن

اسلام آباد(شہزار پراچہ)قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں اور ان کی حمایت یافتہ خواتین امیدواروں کی تفصیلات آ گئیں، تحریک انصاف کی حمایت یافتہ 20 خواتین قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ 

سیاسی جماعتیں قوانین کے مطابق خواتین کو جنرل نشستوں کے لیے کم از کم 5 فیصد ٹکٹ دینے کی پابند ہیں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 471 امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں اور ازاد حثیت میں الیکشن لڑ رہی ہیں۔

ایران میں 9 پاکستانی قتل ، دفتر خارجہ کی شدید مذمت

تحریک انصاف کی حمایت یافتہ خواتین 20 قومی اسمبلی کی سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں جبکہ مسلم لیگ نواز نے 17 اور پاکستان پیپلزپا رٹی نے 10 خواتین کو ٹکٹ جاری کیے ہیں جماعت اسلامی نے 8 اور جمعیت علما اسلام نے ایک خاتوں امیدوار کو جنرل نشستوں پر الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری کیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے ٹوٹل 266 میں سے 20 خواتین امیدواروں کو قومی اسمبلی کے براہ راست الیکشن لڑنے کا ٹکٹ جاری کیا ہے۔

ان میں این اے 30 سے شاندانہ گلزار، این اے 50 ایمان طاہر، این سے 57 سیمامب طاہر، این اے 69 کوثر پرویز، این اے 71 ریحانہ امتیاز ڈار، این اے 77 راشدہ طاہر، این اے 117 صنم جاوید، این اے 118 عالیہ حمزہ، این اے 130 ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 134 سدرہ فیصل،  این اے 151 مہر بانو, این اے 155 عفت ، این اے 156 عاشہ جٹ، این اے 166 کنول شوزب, این اے 185 زرتاج گل، این اے 197 ناہید، این اے 202 امبرین مہر، این اے 215 ماہر بلوچ، این اے 216 نازش، این اے 217 روزینہ، این اے 227 شابانہ شامل ہیں۔

اسی طرح مسلم لیگ نواز نے قومی اسمبلی کی نشتوں کے لیے 17 خواتین امیدواروں میں ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ ان میں این اے 24 فرح خان، این اے 29 اور 31 سے ثوبیا، این اے 67سائزہ تارڈ، این اے 73 نوشین افتخار، این اے 111 شیزہ منصب، این اے 119 مریم نواز ، این اے 158 تہمینہ دولتانہ، این اے 177 سیدہ شیر بانو بخاری، این اے 226 عقیلہ، این اے227 سورات ٹیبو، این اے 232 ڈاکڑ نشاط فاطمہ، این اے 236 پروین بشر، این اے 238 سدرہ المنتہ ، این اے 240 سکینہ انور، این اے 241 روزینہ انور، این اے 247 ناہید پروین، اور این اے 249 سے انصب رضا شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کا پیر سے 8300 پر مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے لیے ٹوئل 133 سیٹوں میں سے 10 خواتین کو ٹکٹ جاری کیے ہیں ان میں این اے 24 شازیہ تہمس، این اے 37 مہر سلطانہ، این اے 39 فرزانہ شیرین، این اے 51 مہرین اکرم راجہ، این اے 56 سمیرا گل، این اے 99 نیہا جاوید، این اے 100 سدرہ سعید بنڈیشا، این اے 202 سے نفیسہ شاہ ، این اے 209 سے شازیہ مری اور این اے233 سے نداعاصم شامل ہیں۔

جبکہ جماعت اسلامی نے 8 سیٹوں پر خواتین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا ان میں این اے 122 زیبا بشارت، این سے 156 انعم حمزہ، این اے 189 عفیفہ اطہر، 190 متحرمہ نگینہ، این اے 199 محترمہ شکیلہ، این اے 203 سے محترمہ سکینہ سبحان علی، این اے 222 صفیہ خانم اور این سے 265 ثمینہ سعید شامل ہیں۔

اور جمعیت علما اسلام فضل الرحمن نے این اے 208 سے صرف ایک سیٹ پر خاتوں امیدوار کو ٹکٹ جاری کیا۔

واضح رہے کہ سابق حکومت نے الیکشن میں کم از کم 5 فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کا قانون پاس کیا تھا۔


متعلقہ خبریں