ایران میں 9 پاکستانی قتل ، دفتر خارجہ کی شدید مذمت

پاکستانیوں کا قتل

ایران کے شہر سراوان میں نامعلوم افراد نے 9 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا۔

سراوان میں 9 پاکستانیوں کا قتل دہشت گردی اور قابل نفرت واقعہ قرار، پاکستان نے ایران سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔  دفتر خارجہ ترجمان نے ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے علاقے سراوان میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ہولناک اور قابل نفرت واقعہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہم ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان نے واقعے کی فوری تحقیقات اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا پیر سے 8300 پر مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

دفتر خارجہ نے بتایا کہ زاہدان میں پاکستانی قونصلر اسپتال جارہے ہیں جہاں تین زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے، طویل مسافت اور اس میں شامل حفاظتی امور کی وجہ سے چند گھنٹوں میں وہاں پہنچ جائیں گے۔

سفیر مقامی حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے۔

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ملازم پرلاتوں اورگھونسوں کی بارش کردی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس سنگین معاملے سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کر بھی کر رہا ہے، میتیوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کریں گے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی سے لڑنے کے عزم سےنہیں روک سکتے۔

بھارتی اداکار نے پاکستان کا ملی نغمہ دل دل پاکستان گا کر بھارتیوں کو سیخ پا کر دیا

جاں بحق ہونیوالے 2پاکستانیوں کا تعلق لودھراں سے تھا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد اہلخانہ غم سے نڈھال ہوگئے، اہلخانہ نے کہا ہے کہ لودھراں کے رہائشی زبیر اور اس کا بھانجا ابوبکر مزدوری کیلئے ایران گئے تھے،وہ ایران میں ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتے تھے۔


متعلقہ خبریں