فیک نیوز پر کان نہ دھریں، پنجاب میں کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں، آئی جی پنجاب

فیک نیوز پر کان نہ دھریں، پنجاب میں کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں، یہ فیک نیوز ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے پنجاب میں تعلیمی اداروں کی بندش کی خبروں سے متعلق وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی اور نہ کوئی سیکیورٹی تھریٹ ہے۔

عام انتخابات ، اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ، اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ‘یہ فیک نیوز ہے اور شہری اس پر کان نہ دھریں، تمام اسکول اور کالج کھلے ہیں اور پولیس بھی بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آئی جی پولیس اسلام آباد اکبر ناصر خان کی طرف سے بھی ایک وضاحتی پیغام سامنے آیا تھا۔ یہ پیغام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود یونیورسٹیز کی سیکیورٹی سے متعلق تھا۔

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر امتحانات ملتوی

پیغام میں اکبر ناصر خان نے کہا کہ اسلام آباد کے اسکولز اور کالجز سے متعلق کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں، اسلام آباد میں سیکیورٹی اور امن عامہ کے حالات قابو میں ہیں۔


متعلقہ خبریں