عام انتخابات ، اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ، اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی

عام انتخابات

وفاقی پولیس نے عام انتخابات کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کی زیرصدارت الیکشن سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کے دوران شہر کی سکیورٹی سے متعلق غور کیا گیا۔

سکول،کالجز اور کاروباری مراکز کی بندش سےمتعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے،اسلام آباد پولیس

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عام انتخابات سے متعلق سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے لیکن تاحال فنڈز جاری نہ ہونے سے عملی اقدامات تاخیر کا شکار ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر تاحکم ثانی پابندی لگا دی گئی ہے، پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والےاداروں کے 10 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے، اضافی ڈیوٹیوں کیلئے رضاکار اور ریٹائرڈ افسران کی خدمات لی جائیں گی، اس کے علاوہ 500 خواتین رضاکاروں کی خدمات کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

انتخابات کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی کمی ، پختونخوا حکومت نے ایف سی کی خدمات مانگ لیں

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں ہو گی، اسلحے کی نمائش، احتجاج یا امن عامہ میں خلل ڈالنے پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، تمام حساس پولنگ اسٹیشنز  پر کیمرے نصب کیے جائیں گے اور سیف سٹی اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں