بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر امتحانات ملتوی

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر امتحانات ملتوی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ای-8 میں موجود بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے آج ہونے والے تمام امتحانات سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیے۔

بحریہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یہ پیغام گزشتہ روز والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس بھیجا۔ پیغام میں آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کے ساتھ اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اسلام آباد پریس کلب کے باہر موجود مظاہرین کیلئے انٹیلیجنس تھریٹ الرٹ جاری

ڈائریکٹر ایڈمن بحریہ یونیورسٹی کی طرف سے پیغام میں لکھا گیا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر 22 جنوری کو ای-8 کیمپس میں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ امتحانات کی اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بحریہ یونیورسٹی کیمپس کے سیکیورٹی افسران اور ضروری ایڈمن اسٹاف کے علاوہ تمام اسٹاف اور اساتذہ ورک فرام ہام کریں گے۔

پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں ،آئی جی پنجاب

بحریہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ تاہم اس واقعے نے وفاق میں موجود تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق تشویش پیدا کردی ہے۔


متعلقہ خبریں